پاکستان نے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر اپنے فوجی تعینات کردئئے/پاکستان کی تاریخی غلطی

خبر آئی ڈی: 3932363 -
پاکستان نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت کے لئےاپنے فوجی دستے بھیج دیئے ہیں پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات کیا جائےگا پاکستان نے یمن کےنہتے عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میڈل ایسٹ آئی اور ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شرکت کے لئےاپنے فوجی دستے  بھیج دیئے ہیں پاکستانی فوجی دستوں کو سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات کیا جائےگا ۔ ذرائع کے مطابق  پاکستان نے سعود ی عرب کے جنوبی سرحدوں کو یمنی فورسز کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے فوجی دستے سعودی عرب  بھیج دیئے ہیں جو دیگر دس ممالک کے ساتھ ملکر یمن کے نہتے عوام کے خلاف لڑائی میں شرکت کریں گے۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی اور اب پاکستان نے یمن کی سرحدوں پر اپنے فوجی روانہ کردیئے ہیں اور پاکستان، یمن جنگ میں براہ راست شریک ہوگیا ہے تاکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں کامیاب بناسکے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیکر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 15 =