15 فروری، 2017، 9:56 PM

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے کو غدار اور دہشت گرد تسلیم کیا جائےگا

کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے کو غدار اور دہشت گرد تسلیم کیا جائےگا

ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور فورسز کے آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کو غدار تسلیم کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور فورسز کے آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کو غدار تسلیم کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے ہندواڑا اور بانڈی پور میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کی آخری رسومات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے سربراہ بیپن راوت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اب وادی میں پاکستان کا پرچم لہرانے والے کو دہشت گرد تصور کیا جائے گا اور فوجی آپریشن کے دوران اس میں رکاوٹ ڈالنے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں کو پناہ دینے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

News Code 1870474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha