16 جنوری، 2017، 12:32 AM

پاکستان میں قطری شہزادے کے قافلہ پر حملہ/ تین اہلکار زخمی

پاکستان میں قطری شہزادے کے قافلہ پر حملہ/ تین اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے قطری شہزادے کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے قطری شہزادے کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کی شام مسلح افراد نے قطری شہزادے کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قافلے کی حفاظت پر مامور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مجید دستی سمیت دیگر دو سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار محمد یاسر کا کہنا ہے کہ حملے میں قطری شہزادہ محفوظ رہا اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔عہدے دار کے مطابق 20 مشتبہ افراد کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے پرحملے میں لیویز کے بھی بعض اہلکار شامل ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ابوظبی سے نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے آنے والی شکاریوں کی ٹیم جس کی سربراہی شہزادہ شیخ سیف بن زاید النہیان کررہے تھے، ان کے قافلے پر بھی پنجگور کے قریب مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا۔اس حملے میں قافلے میں شامل دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ خلیجی عرب ریاستوں کے شہزادے پاکستان میں عیاشی اور خوش گزرانی کے لئے سفر ہیں۔

News Code 1869757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha