افغانستان میں بم دھماکوں میں 5 اماراتی سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

خبر آئی ڈی: 3875109 -
متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں بم دھماکوں میں اپنے پانچ سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے افغانستان میں بم دھماکوں میں اپنے پانچ سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ افغانستان میں گز شتہ روز ہونے والے تین بم دھماکوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں یو اے ای کے سفیر بھی شامل ہیں،سفارتکاروں کی ہلاکت پر متحدہ عرب امارات میں پرچم تین روز تک سرنگوں رہے گا۔ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس کے فوری بعد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں بھی دھماکا ہوا۔ ان دونوں دھماکوں میں 38 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے، تیسرا دھماکا گورنر قندھار کے گیسٹ ہاؤس میں ہوا، جہاں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے، یہاں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ طالبان نے قندھار دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

2 + 8 =