سپین کی سپر مارکیٹ میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ

خبر آئی ڈی: 3874790 -
سپین کی سپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپین کی سپر مارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ڈیلی میل کے مطابق حملہ آور نے گیسولین اور بارود سے بھری جیکٹ بھی پہن رکھی تھی اور وہ سپین کے شمال مغربی لگاﺅس ریجن میں واقع ایک سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور کی فائرنگ کے وقت متعدد لوگ سپر مارکیٹ میں موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ حملہ آور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور سپر مارکیٹ کے قریب واقع ایک گھر میں رہائش پذیر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 1 =