انتونیو گٹریس کا شام میں جنگ بندی کیلیے ثالثی بڑھانے کا اعلان

خبر آئی ڈی: 3874700 -
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے 2017 ء کو امن کا سال بنانے کا عزم کرتے ہوئے کا شام میں جنگ بندی کیلیے ثالثی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے 2017 ء کو امن کا سال بنانے کا عزم کرتے ہوئے کا شام میں جنگ بندی کیلیے ثالثی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے 2017ء کو امن کا سال بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ روکنے کیلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی، اقوام متحدہ کی اتھارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن کیلیے سفارتکاری کی حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹریس نے سلامتی کونسل سے پہلاخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل آرڈر کو سنگین خطرات لاحق ہیں، لوگ جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں، جنگ روکنے کیلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

7 + 1 =