پاکستان کے شہر ٹیکسلا میں 6 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 3874426 -
پاکستان میں ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں گھریلو تنازعے پر ایک شخص نےگھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں گھریلو تنازعے پر ایک شخص نےگھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پہلے تحصیل اسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کردیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگرافراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے میاں چنوں گئے تھے۔ ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔ ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسرکیانی کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اورچارگھریلو ملازم شامل ہیں، قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ٹیکسلا تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

5 + 12 =