امریکی عدالت نےچرچ پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت سنا دی

خبر آئی ڈی: 3874173 -
امریکی عدالت نے چرچ میں فائرنگ کرکے 9 سیاہ فام افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ڈیلن رووف کو سزائے موت سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی عدالت نے چرچ میں فائرنگ کرکے 9 سیاہ فام افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ڈیلن رووف کو سزائے موت سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی عدالت کا کہنا تھا کہ جنوبی کارولینا میں چارلسٹن کے ایک چرچ میں بائبل پڑھنے والے 9 سیاہ فارم کو قتل کرنے کے جرم میں 22 سالہ ڈیلن رووف سزائے موت کا مستحق ہے۔مذکورہ عدالت نے 3 ماہ قبل ڈیلن رووف کو 33 الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا جن میں قتل اور 2015 میں ایک چرچ میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کو قتل کرنا بھی شامل تھا۔۔پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مجرم کئی ماہ سے حملے کا منصوبہ بنارہا تھا جس کی وجہ سے امریکا کے جنوبی علاقوں میں افریقی اور امریکی تفریق کے حوالے سے ایک پرانی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

4 + 3 =