ایرانی صدر سے روسی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

خبر آئی ڈی: 3839386 -
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں روسی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر حمید ابو طالبی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے ملاقات میں  مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں روس کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں شام کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف مقابلے کے سلسلے میں روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید  کی گئی روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے  ایران اور گروپ 1+ 5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

1 + 12 =