تہران میں شہید بدرالدین کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد

خبر آئی ڈی: 3658478 -
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔  مجلس ترحیم میں  ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دھقان، وزیر صحت سید حسن ہاشمی ، شام میں ایران کے سفیر رؤف شیبانی ، تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی ، فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابو شریف نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حزب اللہ کے اعلی کمانڈر  سید مصطفی بدرالدین  کو شام میں امریکہ اور اسرائیل نواز وہابی دہشت گردوں نے راکٹ حملے میں شہید کردیا تھا ۔

تبصرہ ارسال

4 + 8 =