ملتان میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے

خبر آئی ڈی: 2878667 -
پاکستان میں ملتان میں شجاع آباد کے علاقے شاہ پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں ملتان میں شجاع آباد کے علاقے شاہ پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے شجاع آباد کے علاقے شاہ پورمیں مصدقہ اطلاعات پرچھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ  2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کی تلاش کےلیےسرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

3 + 8 =