حیدرالعبادی

یمن پر مسط کردہ جنگ سے پورے خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے

خبر آئی ڈی: 2754767 -
مہر نیوز/16 اپریل / 2015 ء : عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے پورے خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے پورے خطے میں بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

حیدر العبادی نے کہا کہ انھوں نے یمن کے بارے میں اپنی تشویش سے امریکی  صدر اور دیگر امریکی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔یمن کا مسئلہ فوجی مداخلت سے حل نہیں ہوگا سعودی عرب نے یمن پر فوجی جارحیت کرکے بہت بڑي غلطی کا ارتکاب کیا اور یمن کے بےگناہ عوام کے خلاف اٹھنے والے طوفان کا رخ سعودی عرب کی طرف بھی مڑ سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

1 + 2 =