وزیر اعظم حیدر العبادی

عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں/ترکی داعش کی حمایت بند کردے

خبر آئی ڈی: 2751720 -
مہر نیوز/4 اکتوبر/ 2014 ء :عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترکی کی پارلیمنٹ کی طرف سے عراق اور شام میں فوجی مداخلت کے فیصلے کے رد عمل میں کہا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے یہی کافی ہے اورعراق کوداعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئےغیر ملکی فوجیوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترکی کی پارلیمنٹ کی طرف سے عراق اور شام میں فوجی مداخلت کے فیصلے کے رد عمل میں کہا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی حمایت ترک کردے یہی کافی ہے اورعراق کوداعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئےغیر ملکی فوجیوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراق ، داعش کے خلاف ہونے  والی بین الاقوامی کوششوں کا خير مقدم کرتا ہے لیکن عراق غیر ملکی افواج کو اپنی سرزمین پر کارروائی کی ہر گز اجازت نہیں دےگا۔ حیدرالعبادی نے کہا کہ ہم نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں میں اس بات کو پہلے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ وہ داعش دہشت گردوں کی حمایت بند کردیں ان کا یہی عمل ہمارے لئے کافی ہے بلکہ اس سے داعش دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرنے میں مدد ملےگی اورعراق کو داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر ملکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حتی داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی عراقی حکومت کے ساتھ ہمآہنگ ہونے چاہییں۔

تبصرہ ارسال

5 + 13 =