بغداد میں 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد شہید

مہر نیوز/ 13 مئی / 2014 ء : عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعدیگرے 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعدیگرے 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد میں حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سیکڑوں افراد جمع تھے کہ اس دوران اجتماع کے قریب کھڑی کار میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکہ صدر کے علاقے میں کھڑی کار میں ہوا جس میں 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ تیسرا دھماکہ صدر کے ہی رہائشی علاقے میں کیا گیا جہاں کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 2 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ادھر ضلع جمیلہ کے کمرشل علاقے میں کھڑی کار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، یکے بعدیگرے دھماکوں کے بعد حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

News Code 1835999

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =