عراق

عراق میں بم دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

خبر آئی ڈی: 2740828 -
مہر نیوز/13 جون /2012 ء: عراق میں بغداد اور حلہ شہر میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم پچیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں بغداد اور حلہ شہر میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم پچیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق حلہ شہر میں ایک ریستوران کے قریب دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں۔

پہلے کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد شہید اور بیس زخمی ہو گئے۔اس کے تھوڑی دیر بعد ہونے والے دوسرے کار بم دھماکے میں مزید سات افراد شہید ہو گئے۔عراق کی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغداد میں بھی  پانچ بم دھماکے اور فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔جن میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

3 + 1 =